کیلیفورنیا(رم نیوز)ٹویٹر کے مالک اور سپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی دولت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اپنی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ میں بتایا نومبر 2021 سے دسمبر 2022 کے دوران ان کی دولت میں 165 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ اعداد و شمار فوربز میگزین کے ڈیٹا سے لیے گئے ہیں ۔تاہم گنیز کا کہنا ہے چند دیگر حوالوں کے مطابق ایلون مسک کو ہونے والا نقصان اس سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔
گذشتہ برس انہوں نے جب ٹویٹر خریدا تو ٹیسلا کے شیئرز میں کمی ہوئی کیونکہ 44 ارب ڈالر میں ٹویٹر خریدنے کے بعد سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے وہ ٹیسلا کو اتنی توجہ نہیں دے پا رہے۔ تاہم انہوں نے کمپنی میں کچھ تبدیلیاں کیں اورلوگوںکوبڑی تعداد میں نکالا اس سے تنازعات پیدا ہوئے ۔
اس سے قبل ذاتی دولت میں سب سے بڑے نقصان کا ریکارڈ 2000 میں جاپانی ٹیکنالوجی سرمایہ کار مسایوشی سون کے پاس تھا جنہیں 58.6 ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔ نقصانات کا یہ تخمینہ ان کے شیئرز کی قیمت سے لگایا گیااس کا مطلب ہے کہ اُن کی دولت میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
دسمبر میں وہ دنیا کے امیر ترین شخص کی حیثیت کھوبیٹھے تھے ان کی جگہ فرانسیسی لگژری اشیا کی کمپنی لوئی ووٹون کے چیف ایگزیکٹیو برنارڈ آرنلٹ نے لے لی تھی۔