کراچی(رم نیوز)سندھ حکومت کی طرف سے بلدیاتی انتخابات کے ایک بار پھر التواء پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے 3 بجے الیکشن کمیشن کے باہر دھرنے کا اعلان کیا ہے۔امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نےکہا کہ سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر کراچی اور حیدر آباد کے عوام پر شب خون مارا۔ پیپلز پارٹی نے عوام کو آئینی حق سے محروم کیا، مفادات کی خاطر الیکشن اور عوام کے مینڈیٹ سے خوفزدہ ہو کر الیکشن ملتوی کیے گئے۔
ان کا کہنا ہے کچھ لوگوں نے ملائیشیا، دبئی میں کیا کیا لے لیا، کچھ لوگوں نے امریکا میں ہوٹل خرید لیے۔کچھ لوگوں نے 60-80 گز کے مکان سے ڈیفنس میں بنگلے بنا لیے۔ تین مل جاؤ، دس مل جاؤ، کچھ فرق نہیں پڑتا۔ کراچی میں بدمعاشی کی کوشش کی تو شریف لوگ بتا دیں گے کہ بد معاشوں کو کیسے روکا جاتا ہے۔