کرکٹ آسٹریلیاکا فیصلہ۔۔۔افغان سپنر راشد خان کس بات پر غور کررہے ہیں؟

کابل(رم نیوز)افغانستان میں طالبان حکومت کی خواتین اور لڑکیوں پر پابندیوں کی بنا پر آسٹریلیا نے مارچ میں افغانستان کے خلاف مینز ون ڈے سیریز کھیلنے سے انکار کیا ہے۔ تین میچوں کی یہ سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانی تھی۔کرکٹ آسٹریلیا نے کہا اس نے یہ فیصلہ تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز بشمول آسٹریلوی حکومت سے مشاورت کے بعد کیاہے۔اس پر ردعمل دیتے ہوئے افغان سپنر راشد خان نے کہاوہ آسٹریلیا کی ٹی ٹوینٹی لیگ بگ بیش (بی بی ایل) سے نکلنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ انہوں نے اس حوالے سے تنبیہ جاری کر دی ہے۔

مجھے اپنے ملک کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے اور ہم نے عالمی سطح پر بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ان کا کہنا تھا کرکٹ کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے اور کرکٹ آسٹریلیا کے فیصلے نے ’ہمیں پیچھے دھکیل دیا ہے۔اگر افغاستان کے خلاف کھیلنا آسٹریلیا کو بے سکون کر رہا ہے تو میں بی بی ایل میں اپنی موجودگی سے کسی کو بے سکون نہیں کرنا چاہتا۔ اس لیے میں اس مقابلے میں اپنے مستقبل کے حوالے سے سنجیدگی سے سوچ رہا ہوں۔سابق انگلش کپتان مائیکل وان سمیت بعض غیر ملکی کھلاڑیوں نے راشد خان کے موقف کی حمایت کی ہے۔