لندن میں ہوگی پھر اہم ملاقات۔۔۔میاں نواز شریف نے لیگی رہنمائوں کو کیا اہم ہدایت دی؟

لاہور(رم نیوز)ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے رانا ثنا اللہ کولندن طلب کیا ہے۔ رانا ثنا کو اہم سیاسی ٹاسک ملنے کا امکان ہے۔ میاں نواز شریف اور رانا ثنا میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پرمشاورت ہوگی اور میاں نواز شریف کو اعتماد میں لیاجائے گا۔اس سلسلے میں ایاز صادق اور خواجہ آصف سے بھی مشاورت ہوگی۔رانا ثنااللہ آئندہ دو روزتک لندن جائیں گے۔

واضح رہے کہ ن لیگی قائد میاں نواز شریف نے رواں ماہ پاکستان واپسی کے امکانات کو مسترد کردیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہےکہ پہلے مریم نواز وطن واپس آئیں گی اور اس کے بعد میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے بارے میں حتمی تاریخ کا اعلان ہوگا۔مریم نواز کی وطن واپسی کا فیصلہ آئندہ ایک دو روز میں ہوجائے گا۔ اس کے بعد پارٹی اگلالائحہ عمل تیار کرے گی ۔

تاہم نواز شریف نے لیگی قائدین کوالیکشن کی تیاری کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے پارٹی کارکنان اور رہنمائوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھرپور تیاری کے ساتھ الیکشن کے میدان میں اتریں۔