’’پیر محمد امین الحسنات کی تحریک انصاف میں شمولیت انتہائی اہم‘‘

اسلام آباد(رم نیوز) پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے ٹویٹ کیا کہ سابق وزیربرائے مذہبی امور اورن لیگ کے مرکزی رہنما پیر محمد امین الحسنات کی تحریک انصاف میں شمولیت انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہاکہ پیر صاحب اور ان کا خاندان سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن سمیت پورے پاکستان اور اوورسیز میں اثر و نفوذ رکھتا ہے اور خانوادوں کی بہت بڑا سلسلہ بھیرہ شریف سے وابستہ ہے۔