کتنے گرڈ سٹیشن بحال کردیے؟،لوڈشیڈنگ کاسلسلہ کب تک چلے گا؟،وفاقی وزیرخرم دستگیر نے بتادیا

اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک میں این ٹی ڈی سی کے 1112 گرڈ سٹیشنز ہیں جن کو بحال کردیا ہے ۔حیسکو کے 71 گرڈ سٹیشن بحال ہوگئے ہیں۔

جس کے بعد ملک بھر میں بجلی کا نظام مکمل بحال کر دیا ہے۔بریک ڈائون کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔تکنیکی فالٹ کو درست کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ گزشتہ روز تکنیکی خرابی ہوئی جس کا ابھی پتا نہیں چلا۔

جوہری پلانٹ کو دوبارہ شروع ہونے میں 24 سے 48 گھنٹے چاہئیں ۔ کوئلے کے پلانٹ کو بھی چلانے کے لئے 48 گھنٹےچاہئے ہوتے ہیں ۔ اگلے 48 گھنٹوں میں ملک میں بجلی کی کمی رہے گی اور اگلے 48 گھنٹوں میں لوڈشیڈنگ رہے گی۔ ترسیلی نظام محفوظ ہے، بجلی کے کارخانے چلانے کے لئے وافر مقدار میں تیل موجود ہے۔

محدود پیمانے پر لوڈ شیڈنگ ہوگی،بجلی کی سب سے کم طلب جنوری میں ہوتی ہے۔کراچی اور چشمہ کے جوہر ی پلانٹس جلانے پر کام جاری ہے۔پاور پلانٹس کو دوبارہ چلانے کے لئے بجلی کی ضرورت ہوتی ہے۔بجلی کے کارخانے چلانے کےلئے ایندھن وافر مقدار میںموجودہے۔

تربیلا پاور پلانٹ کوچلا کر دیگر کو بجلی فراہم کی گئی۔مصدق ملک کی سربراہی میں دو سینئرلوگ تحقیقات کریں گے۔تین رکمی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔کمیٹی کو ہم براہ راست معاونت فراہم کریں گے۔ سیلاب زدہ علاقوں میںکل ہی بجلی فراہم کردی تھی۔تحقیق کرنی ہے کہ ہمارے سسٹم میں کہیں بیرونی مداخلت تو نہیں ہوئی ۔ تربیلااور منگلا کے درمیان مسئلہ درپیش ہونے سے تعطل آیا۔4 سال کی نالائقی اورمجرمانہ غفلت عوام کے سامنے آگئی۔