راجہ ریاض کو بچانے کیلئے سپیکر کے اقدامات کے نتیجے میں کیا ہوا؟،فواد چودھری نے دوٹوک بتادیا

اسلام آباد(رم نیوز) پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے ٹویٹ کیا کہ محدود تعداد میں اسمبلی جانے کا مقصد راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ کرنا تھا، ورنہ اس قومی اسمبلی کی کوئی نمائندہ حیثیت نہیں کہ اس میں واپس جائیں۔انہوں نے کہاکہ اس وقت شہباز شریف حکومت 172 لوگوں کی حمایت کھو چکی ہے اور حکومت بچانے کیلئے لوٹوں پر انحصار کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ راجہ ریاض کو بچانے کیلئے سپیکر کے اقدامات کے نتیجے میں اس وقت 40فیصد نشستیں خالی ہو چکی ہیں۔ ملک انتخابات کے مزید قریب آگیا ہے۔ اس بحران کا واحد حل قومی انتخابات ہیں۔ حکومت کتنا عرصہ عوام سے کترائے گی آخر فیصلہ لوگوں نے کرنا ہے اور فیصلہ ووٹ سے ہو گا۔