’’اب وائرس کا خوف نہیں‘‘،ووہان میں کورونا کے بعد رونقیں بحال ہونے لگیں

ووہان(رم نیوز)ووہان میں کورونا کے بعد رونقیں بحال ہونے لگی ہیں۔چین میں کورونا کے کیسز زیادہ ہونے کی وجہ سے ووہان سمیت پورا چین تقریبا بند رہا۔ یہی صورتحال پورے ملک میںرہی لیکن اب چین نے صفر کورونا پالیسیوں کے تحت ملک میں کورونا پالیسی میں نرمی کی ہے۔ چین میں پابندیوں کا سامنا کرنے کی وجہ سے لوگوں نے بہت زیادہ احتجاج کیاتھا ۔

تاہم بعد میں حکومت نے پالیسیاں نرم کردیں۔ ووہان شہر کو بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ووہان کی رونقوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہاں پر کبھی کوئی وبا تھی ہی نہیں کیونکہ وہاںپر وائرس کاخوف نہیں ہے۔

کورونا کی وجہ سےلاکھوں افراد کی موت ہوئی۔اس وجہ سے معیشت ہل کر رہ گئی تھی۔نئے چینی سال کی تقریبات کے موقع پر ووہان کی مارکیٹیں اور سڑکیں شہریوں سے بھری ہوئی ہیںاورتواور لوگوں نے ماسک کا استعمال بھی ترک کردیا ہے۔ تین سال کے تعطل کے بعد ان کے لیے زندگی معمول پر واپس آ رہی ہے۔