راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیاگیا

راولپنڈی(رم نیوز) راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیاگیا۔انگلینڈ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ پر ملنے والے ڈی میرٹ پوائنٹ کے خلاف پی سی بی کی اپیل منظور ہو گئی ہے۔

واضح رہے آئی سی سی نے راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے تیار کی گئی وکٹ کو ناقص قراردیاگیاتھااورایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔ ڈی میرٹ پوائنٹس 5 برس تک برقرار رہتے ہیں۔ مزید ڈی میرٹ پوائنٹس پر پنڈی وینیو کی میزبانی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے پہلے دن انگلینڈ کی ٹیم نے 75 اووروں میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 506 رنز بنائے تھے ۔ ایک اننگز میں 7 سنچریاں بھی اسی ٹیسٹ میچ میں بنائی گئی تھیں۔