ایل این جی ریفرنس کیس مزید چلے گا یا نہیں؟

اسلام آباد(رم نیوز) احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس کیس کا فیصلہ محفوظ ہو گیا۔ شاہد خاقان عباسی نے موقف اپنایا میرے خلاف سیاسی کیس بنایا گیا ۔ کسی گواہ نے میرے خلاف کچھ نہیں کہاہے۔ چار سال سے میری زندگی کیوں مشکل بناکر رکھی گئی ہے۔انہوں نے استدعا کی اگردائرہ اختیار نہیں بنتا تو کیس کو ختم کریں۔چار سال پہلے گاڑی فروخت کی لیکن کیس کی وجہ سے ٹرانسفر نہیں ہو سکی۔

ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے اب نیب والا مذاق اور تماشا برداشت نہیں کیا جاسکتاہے۔ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائےگئے ۔مقدمات میں نیب کچھ ثابت نہیں کرسکا، 12،12سال سے مقدمات پر سماعت مکمل نہیں ہوتی، 4سال سے پوچھ رہا ہوں کہ ہمارا جرم کیا ہے۔سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال اب اپنا حساب بھی دیں، ہم نے تو 35سال کے اثاثے ،آمدن اور اخراجات کی تفصیل فراہم کی ہیں، اب نیب والا مذاق اور تماشا برداشت نہیں کیا جاسکتا۔