آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان ۔۔۔بابراعظم کے لئے ایک اور اعزاز

لاہور(رم نیوز)آئی سی سی نے مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیاہے جس میں بابر اعظم کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔بابر اعظم پاکستان کے واحد کھلاڑی ہیں جو ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ٹریوس ہیڈ، شائے ہوپس، شریاس ایر اور ٹام لیتھم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔آئی سی سی ون ڈے ٹیم میں سکندر رضا، مہدی حسن، الزاری جوزف، محمد سراج، ٹرینٹ بولٹ اور ایڈم زمپا کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔