کابینہ اجلاس۔۔۔وزیر اعظم نے کس بات پربرہمی کااظہارکیا؟،کیا اہم فیصلے کئے گئے؟

اسلام آباد(رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی دارالحکومت میں کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اس میں 4 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اس اجلاس میں کابینہ نے توشہ خانہ کے حوالے سے بین الوزارتی کمیٹی کی رپورٹ کا جائز ہ لیا۔ کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ کے حوالے سے نئی پالیسی پر بریفنگ دی۔

اس اجلاس میں وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ کی نئی پالیسی میں مزید ترامیم تجویز کر دیں۔توشہ خانہ پر نئی پالیسی کابینہ اجلاس میں پیش کی گئی۔ کمیٹی توشہ خانہ میں مزید ترامیم کرکے پالیسی پیش کرے گی۔اس اجلاس میں بجلی بریک ڈاؤن کا معاملہ بھی وفاقی کابینہ میں غور آیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بریک ڈاؤن پر سخت برہمی کا اظہارکیا اور متعلقہ ڈویژن کے حکام کی سرزنش کی۔وزیر اعظم نے کہا بتایا جائے بجلی کیوں بند ہوئی اور فوری طور پر بحال کیوں نہ ہو سکیْ وزیر اعظم کو وزیر توانائی نے بجلی بریک ڈاؤن پر بریفنگ بھی دی۔ جس پر وزیراعظم نے عدم اعتماد کا اظہار کیا اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔

اس اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کی جانب سے بجلی بریک ڈاؤن پر بریفنگ بھی دی گئی۔ گزشتہ ہفتے معاون خصوصی تعینات ہونے والے فہد ہارون کو وزیر اعظم شہباز شریف نے پبلک کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل ریفارمز کا قلمدان سونپ دیا، اس سے پہلے معاون خصوصی فہد ہارون کے پاس کوئی قلمدان نہیں تھا۔