پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کا نوٹیفکیشن۔۔۔لاہور ہائیکورٹ کابڑااقدام؟

لاہور(رم نیوز)پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی نے استعفوں کی منظوری سے متعلق درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے سپیکر سمیت دیگر سے 7 مارچ تک جواب طلب کر لیاہے۔لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شاہد کریم ریاض فتیانہ سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔ درخواست میں سپیکر کی جانب سے استعفی منظور کرنے کا اقدام چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا عدالت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ممبران کو ڈی نوٹی فائی کرنے کا اقدام معطل کر رکھا ہے، عدالت نے نوٹیفکیشن نہ لگانے پر سپیکر کی طرف سے استعفی منظور کرنے کا اقدام معطل نہیں کیا، درخواست کے ساتھ سپیکر کی جانب سے استعفی منظور کرنے کا نوٹیفکیشن لف کر دیا ہے۔

استدعا کی گئی عدالت سپیکر کی طرف سے 42 ممبران کے استعفے منظور کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔ عدالت نے سپیکر کے نوٹیفکیشن کو فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سپیکر سمیت دیگر سے 7 مارچ تک جواب طلب کرلیاہے۔