’’بلیو ٹک‘‘ فیس۔۔فیس بک اور انسٹاگرام کا بڑا اعلان

کیلیفورنیا(رم نیوز) ’فیس بک‘ اور ’انسٹاگرام‘نے صارفین کو ماہانہ فیس کے بدلے ویریفائیڈ اکاؤنٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مارک زکربرگ نے اس پیڈ سبسکرپشن سروس کے اجراء کا اعلان کیا۔

اب فیس بک صارفین کو اپنا اکاؤنٹ ویریفائی کرانے کے لیے 11 اعشاریہ 99 ڈالر ماہانہ فیس ادا کرنا ہو گی۔مارک زکربرگ نے کہایہ میٹا کی سروسز کی سکیورٹی اور شفافیت کو بڑھانے کے لیے نیا فیچر ہے۔فیس بک اور انسٹاگرام کی اس نئی سروس کا آغاز آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں رواں ہفتے ہو جائے گا ۔

امریکہ اور دیگر ممالک میں بلیو ٹک سبسکرپشن اس کے بعد شروع کی جائے گی۔ جو اکاؤنٹس پہلے سے ویریفائیڈ ہیں، انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔نئی سبسکرپشن 18 برس سے زائد عمر کے صارفین کو فراہم کی جائے گی۔