انسداد دہشت گردی عدالت۔۔۔عمران خان کی ضمانت منظور

اسلام آباد(رم نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔کار سرکار میں مداخلت کا کیس ہے۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج اور کار سرکار میں مداخلت کیس کے سلسلے میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔

تاہم ممنوعہ فنڈنگ کیس میں درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیاگیا ہے۔بیس منٹ کا وفقہ کیاگیا ہے ۔عمران خان جوڈیشل عدالت میں موجود ہیں۔عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر جج رخشندہ شاہین نے سماعت کی اور فیصلہ محفوظ کیاہے۔