لاریسا(رم نیوز)یونان میں ٹرینوں کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 36 ہوگئی ہے۔یونانی شہرلاریسا میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم کے بعد جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام نے اب تک حادثے میں 36 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ایتھنز سے شمالی شہر تھیسالونیکی جانے والی مسافر ٹرین سامنے سے آنے والی کارگو ٹرین سے ٹکرائی جس سے ٹرینوں میں آگ لگ گئی۔
حادثے کے بعد ٹرین میں سوار مسافروں نے کھڑکیوں کے شیشے توڑکر چھلانگ لگائی۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 80 سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں ہسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ٹرین میں تقریباً 250 مسافر سوار تھے جن میں سے زیادہ تر کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔