جیل بھرو تحریک معطل کرنے کا اعلان

اسلام آباد(رم نیوز) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے جیل بھرو تحریک معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔انہوں نے ٹویٹ کے ذریعے جیل بھرو تحریک کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔آئین کو برقرار رکھنا سپریم کورٹ کی ذمہ داری تھی، سپریم کورٹ نےآج اپنے فیصلے کے ذریعے سے بہادری سے یہ کام کیا ہے۔یہ پاکستان میںآئین کی حکمرانی کا دعوی ہے۔