’’ انتخابات نہ ہونے کا نقصان۔۔۔؟‘‘،فواد چودھری نے بڑی بات کردی

اسلام آباد(رم نیوز) پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نےٹویٹ کیا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اندازہ ہے 123 ضمنی انتخابات پر کتنے اخراجات ہوں گے؟ ۔سپریم کورٹ کو اندازہ نہیں کہ رجیم چینج کے نتیجے میں صرف کرنسی کے ضمن میں پاکستان کو اب تک 5 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا انتخابات نہ ہونے کا نقصان انتخابات نہ کرنے سے کہیں بڑا ہے۔