لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزمیں آج زور کا جوڑ

لاہور(رم نیوز)آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں زور کا جوڑ پڑے گا۔دونوں ٹیموں کے کوچز اور کھلاڑی اپنی اپنی جیت کیلئے پرامید ہیں۔کوئٹہ کے بیٹسمین افتخار احمد نے کہاکوشش کریں گے ٹیم کم بیک کرے، انہوں نے لاہور کے کراؤڈ کی بھی خوب تعریف کی۔

لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے ٹیم کی باؤلنگ کو مضبوط قرار دیا، اپنی بیٹنگ کے بارے میں انہوں نے کہا کوشش ہوتی ہے کہ تیزی سے رنز کروں اور ٹیم کی فتح میں اپنا کردار ادا کروں۔واضح رہے لاہور قلندرز کی ٹیم اس وقت پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔