اسلام آباد(رم نیوز)پی ٹی آئی رہنما فواد چوادھری نے ٹویٹ کیا کہ مہنگائی کے بوجھ سے مڈل کلاس کی کمر ٹوٹ رہی ہے اور ظالم اور نالائق حکومت روزانہ نیا بوجھ قوم پر ڈال رہی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ پہلے سے انتہائی مہنگی بجلی کے ہر یونٹ پرمستقل 3.23 روپے کا نیا سرچارج ظلم ہے ۔جو بل دے رہے ہیں وہ چوری کرنے والوں کا بوجھ بھی اٹھاتے ہیں اوریہ ٹیکس صرف بل دینے کی سزا ہے۔
انتہائی مہنگی بجلی اور نیا سرچارج۔۔۔فواد چودھری نےکیا بات کردی؟
