انقرہ(رم نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے تباہ کن زلزلوں کے بعد انتخابات میں کسی قسم کی تاخیر کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ترک صدر نے عندیہ دیاکہ ترکی کے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات 14 مئی کو ہوں گے۔ زلزلے کی وجہ سے تباہی کے باوجود ان کی حکومت مقررہ وقت پر عام انتخابات کروائے گی۔
تنقید کا جواب 14 مئی یعنی انتخابات کے روز مل جائے گا، یہ قوم 14 مئی کو جو ضروری ہے وہ کرے گی۔واضح رہے ترکیہ میں گزشتہ ماہ فروری میں آنے والے خوفناک زلزلوں میں 45,000 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں انتخابات کے ملتوی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔ 11 صوبوں میں تین ماہ کی ایمرجنسی کا اعلان کیاگیا تھا۔