وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر قطر روانہ ہوں گے۔۔۔ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کم ترقی یافتہ ممالک کی کانفرنس میں شریک ہوں گے

اسلام آباد(رم نیوز) وزیر اعظم شہازشریف دو روزہ دورے پراقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کے لیے کل دوحہ قطر روانہ ہوں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کم ترقی یافتہ ممالک کی کانفرنس میں شریک ہوں گے ۔

اس کانفرنس میں کم ترقی یافتہ ممالک میں پائیدار ترقی کو تیز کرنے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ اقدامات سے کم ترقی یافتہ ممالک کو خوشحالی کی راہ پر ترقی کرنے میں مدد ملے گی۔دوحہ میں وزیر اعظم شہباز شریف کانفرنس میں شریک رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ اجلاس اور ملاقاتیں کریں گے۔