قوی خان کا انتقال۔۔۔پرستار سوگوار

لاہور(رم نیوز) ٹی وی اور فلموں کے معروف اداکار محمد قوی خان 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئےہیں۔ قوی خان کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور کچھ عرصے سے علاج کی غرض سے اپنے بچوں کے پاس کینیڈا میں ہی مقیم تھے۔وہ 1942 میں پشاور میں پیدا ہوئے۔انہوں نے ٹی وی، تھیٹرز، فلموں اور ریڈیو میں اپنے فن کے جوہر دکھائے ۔

ان کوپرائیڈ آف پرفارمنس اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا ۔ انہیں ’’نشان پاکستان‘‘ کیلئے بھی نامزد کیاگیا تھا ۔ریڈیو اور پی ٹی وی نے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا۔

ان کے ڈراموں میں لاکھوں میں تین، الف نون، اندھیرا اجالا، دن، انگار وادی، آشیانہ شامل ہیں۔ا نہوں نے ٹائیگر گینگ، مٹی کے پتلے، سوسائٹی گر، بیگم جان، سرفروش جیسی فلموں میں داکاری کی ۔ وزیر اعظم شہباز شریف، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی ،وزیر اعلیٰ سندھ سمیت دیگر اہم شخصیات نے اداکار قوی خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے