کوئٹہ کو شکست۔۔۔اسلام آباد پلے آف مرحلے میں پہنچ گیا

راولپنڈی(رم نیوز)پی ایس ایل کےمیچ میںاسلام آباد یونائیٹڈنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی، اسلام آبادٹورنامنٹ کے پلے آف مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے اننگز کا آغاز یاسر خان اور ول سمیڈ نے کیا۔ ول سمیڈ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ یاسر خان 5 رنز،افتخار احمد بھی جلد آئوٹ ہوگئے۔ محمد نواز اور نجیب اللہ زادران کے درمیان 104 رنز کی پارٹنر شپ ہوئی۔ محمد نواز 52 رنز ،نجیب اللہ زادران 59 رنز ،عمر اکمل 43 رنز بناسکے ۔کھلاڑیوں نے ٹیم کا سکور 179 رنز تک پہنچا یا۔اسلام آباد کی طرف سے فضل حق فاروقی نے 3، فہیم اشرف نے دو اور رومان رئیس نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے اسلام آباد کا آغاز بھی اچھا نہ رہا اور پہلی ہی گیند پر رحمان اللہ گرباز آئوٹ ہوگئے۔ کولن منرو نے 29 گیندوں پر 63 رنز بنائے۔اعظم خان اور فہیم اشرف نے بہترین کھیل پیش کیا۔ 169 کے مجموعے پر اعظم خان 35 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، فہیم اشرف نے 3 گیندوں پہلے ہی ہدف پورا کر دیا او39 رنز بنائے۔