’’موسمیاتی تبدیلی کے اثرات نے کم ترقی یافتہ ممالک کو زیادہ متاثر کیا‘‘۔۔۔وزیر اعظم شہبا شریف کا دوحہ کانفرنس میں خطاب

دوحہ (رم نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے دوحہ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان قطر سے تعلقات کو اہمیت دیتاہے ۔قطر ترقی یافتہ ممالک کی مختلف شعبوں میں تعاون کررہاہے۔قطر ترقی پذیرممالک کی مختلف شعبوں میں تعاون کررہاہے۔

پاکستان کی طرف سے ترقی پذیر ممالک کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ترقی یافتہ ممالک کو کم ترقی یافتہ ممالک کی مدد کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے ۔موسمیاتی تبدیلی کے اثرات نے کم ترقی یافتہ ممالک کو زیادہ متاثر کیاہے۔مختلف چیلنجز کی وجہ سے پوری دنیا میں غربت اور غذائی قلت کا سامنا ہے۔پاکستان سماجی اور اقتصادی ترقی میں اس فورم کی بھرپور حمایت کرتاہے۔

ہمیں مل کر عوام کی ترقی کے لئے اقداما ت کرنا ہوں گے۔پاکستان تمام فورمز پر کم ترقی یافتہ ممالک کے لئے آواز اٹھاتا رہے گا۔پوری دنیا میں غربت اور غذائی قلت کاسامنا ہے۔کم ترقی یافتہ ممالک میںویکسین کی فراہمی تسلسل کے ساتھ ضروری ہے۔