توشہ خانہ کیس۔۔۔۔عمران خان کا عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد(رم نیوز)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی سیشن عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔عمران خان کے جونیئر وکیل سردار مصروف خان، محسن شاہنواز رانجھا ،الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن پیش ہوئے۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے استفسار کیا عمران خان آج بھی نہیں پیش ہو رہے کیا؟ ضامن پابند ہیں کہ عمران خان عدالت پیش ہوں۔عمران خان کے جونیئر وکیل سردار مصروف خان نے بتایاہ عمران خان کی پیشی کا علم نہیں، سینئر لیگل ٹیم 10 بجے عدالت پیش ہو گی، عدالت نے سماعت میں 10 بجے تک وقفہ کردیا۔

خیال رہے 28 فروری کو عدالت نے عدم پیشی پر عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔عدالت نے اسلام آباد پولیس کو احکامات جاری کیے تھے کہ عمران خان کو گرفتار کر کے 7 مارچ کو عدالت میں پیشی یقینی بنائی جائے۔گزشتہ روز عدالت نے عمران خان کے توشہ خانہ کیس میں جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست کو مستردکر دیا تھا۔