توشہ خانہ کیس۔۔۔سماعت میں وقفہ

اسلام آباد(رم نیوز)سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت میں 2 بجے تک وقفہ کردیا ہے۔ سیشن کورٹ میں عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی۔وکیل شیر افضل نے کہ وکالت نامہ ایک دو دن تک دے دیتا ہوں،عمران خان کی لیگل ٹیم اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہے۔وکیل شیر افضل نے استدعا کی اگلے ہفتے کی کوئی تاریخ دے دیں،جج نے ریمارکس دیئے عمران خان کی طلبی کیلئے سماعت چل رہی ہے، وکیل شیر افضل نے کہا عمران خان کی صحت خراب ہے معذوری کی حالت ہے،دنیا میں عمران خان سے متعلق تماشہ چل رہاہے۔

وکیل الیکشن کمیشن نے استدعا کی ضامن کو نوٹس کرکے ضمانت کو کینسل کیا جائے۔الیکشن کمیشن کے وکیل کی طرف سے 9 مارچ تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی ۔محسن شاہنواز رانجھا نے کہا9 مارچ کو عمران خان نے ہائیکورٹ پیش ہونا ہے۔عمران خان یقینی طور پر 9 مارچ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔

وکیل نے کہاقانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ کیا کسی عام شہری کو بھی اتنی ریلیکسیشن دی جاتی ہے۔عمران خان کی طرف سے مسلسل استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ استثنیٰ بھی دیا گیا۔جمعرات کا دن رکھ لیں جس میں وکالت نامہ بھی جمع کرا دیں ۔ سماعت بھی رکھ لی جائے ، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے 2 بجے تک سماعت میں وقفہ کردیا ہے۔