عمران خان کی گرفتاری کیا کرے گی؟۔۔۔شیخ رشید نے بڑی بات کردی

اسلام آباد(رم نیوز) شیخ رشید نے ٹویٹ کیا کہ پی ڈی ایم کی پارٹیاں اپنےاپنےانتخابی نشان پرالیکشن لڑنےجارہی ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ ذہنی طورپرشکست تسلیم کرچکےہیں اورالیکشن میں رکاوٹ پیداکرناچاہتے ہیں۔کل عمران خان لاہورمیں اپنی انتخابی مہم کاآغاز کریں گے۔میں بھی ان کےساتھ ہوں گا ۔ملک الیکشن کی طرف جارہاہےہوسکتاہے صوبےاورمرکز کےالیکشن اکٹھےہوجائیں۔

کےپی کےگورنرکو فضل الرحمن کی رشتہ داری سےزیادہ آئین اورقانون کی طرف دیکھناہوگا۔انہوں نے کہا سپریم کورٹ نے واضح طور پر الیکشن کمیشن اورکے پی گورنرکوالیکشن تاریخ دینےکا کہاہے۔ان کاکہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری سیاسی طورپراسےمزیدمضبوط اور مقبول بنادےگی۔ ملک کےحالات سنگین اورگھمبیر ہوتےجا رہے ہیں۔الیکشن ہی واحدحل ہے۔