پی ایس ایل8۔۔۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کوہرادیا

راولپنڈی(رم نیوز)اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو ہرادیا۔راولپنڈی سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ملتان سلطانز کی طرف سے کپتان محمد رضوان اور شان مسعود بیٹنگ کرنے آئے۔میچ کے 7 ویں اوور میں 57 کے سکور پر محمد رضوان کیچ آؤٹ ہوگئے ۔انہوں نے 18 گیندوں پر 33 رنز بنائے۔رولی روسو 15 رنز،شان مسعود 75 رنز ، ٹم ڈیوڈ نے60 رنز ، ڈیوڈ ملر 11 رنزبناپائے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 205 رنز بناسکی ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے کپتان شاداب خان اور محمد وسیم نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فہیم اشرف ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے الیکس ہیلز 1 رنز،رحمان اللہ گرباز 25 رنز، کولن منرو اسامہ میر کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے،شاداب خان 99 سکور پر وکٹ گنوا بیٹھے، دونوں نے 40 اور 44 رنز بنائے۔اعظم خان 3، آصف علی 8، مبصر خان 5، اور محمد وسیم 16 بنا کر پویلین لوٹے۔

فہیم اشرف نے 51 رنز بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے 205 کا ہدف 1 گیند پہلے ہی حاصل کیا۔ ملتان سلطانز کی طرف سے انور علی نے 3، احسان اللہ اور اسامہ میر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عباس آفریدی ایک ہی وکٹ لی۔