قومی ٹیم کی کپتانی ملنے پر شاداب کا ویڈیو بیان۔۔۔مداحوں سے کیا اپیل کی؟

کراچی(رم نیوز )آل رائونڈر شاداب خان نے پی سی بی کی طرف سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں کہاکہ مجھے جو ذمہ داری سونپی گئی ہے، اپنی قابلیت کے مطابق نبھانے کی کوشش کروں گا۔ میں نئے کھلاڑیوں کے ٹیم میں جگہ بنانے پر انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔

کھلاڑی اس ٹارگٹ کے ساتھ کھیلنا شروع کرتے ہیں کہ اعلیٰ سطح پر جائیں۔آپ اپنے ملک کی نمائندگی کریں اس سے بڑھ کر کچھ نہیں ہو سکتا۔یہ ایک ینگ ٹیم ہے اور میں اس کی قیادت کرنے پر بہت پرجوش ہوں۔نوجوان ٹیم میں انرجی ہوتی ہے، کوشش کروں گا یہ انرجی خود بھی لوں، یہ ایک دلچسپ سیریز ہو گی۔

شاداب نے مداحوں سے اپیل کی ہمیشہ کی طرح پاکستان ٹیم کو سپورٹ کریں۔کوشش کریں گے جس طرح پی ایس ایل کے میچز دلچسپ ہوئے، یہ سیریز بھی اسی طرح ہو۔واضح رہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا جس میں شاداب خان کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔