’’ہمارے ہاں اگر عورت بانجھ ہو تو سب کو بتایا جاتا ہے لیکن۔۔۔؟‘‘۔۔۔ سنیتا مارشل نے بڑی بات کردی

کراچی(رم نیوز) پاکستانی اداکارہ سنیتا مارشل کاکہنا ہے ہمارے معاشرے میں ایک خوف کی علامت بنا دیا گیا ہے کم عمر لڑکے کی بڑی عمر کی لڑکی سے شادی نہیں کی جاتی۔یہ ضروری نہیں لڑکاعمر میں بڑا اور لڑکی چھوٹی ہو اس کا شادی کامیاب ہونے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔البتہ خواتین گھریلو معاملات میں زیادہ سمجھدار ہوتی ہیں اور وہ اگر بڑی عمر کی ہوں تو شادی کی کامیابی کے زیادہ نتائج نظر آئیں گے۔

میں اپنے شوہر سے عمر میں ایک سال بڑی ہوں اور اس سے شادی یا ان کے شوہر پر کوئی اثر نہیں پڑتاہے۔ ہمارے ہاں اگر عورت بانجھ ہو تو سب کو بتایا جاتا ہے لیکن اگر مرد میں یہ مسئلہ ہو تو اسے چھپا لیا جاتا ہے۔یاد رہے سنیتا مارشل پاکستان شوبز کے اداکار حسن احمد کی اہلیہ ہیں اس خوبصورت جوڑی نے سن 2009 میں پسند سے شادی کی اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔سنیتا مارشل ان دنوں نئے ڈرامے پنجرہ اور مختصر سیریز سرراہ میں کام کررہی ہیں۔