پی ایس ایل8۔۔۔ قلندرز ایونٹ کے فائنل میں نہ پہنچ سکے۔۔۔سلطانز کے ہاتھوں شکست کھاگئے

لاہور(رم نیوز)بی ایل پی ایس ایل 8 کے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی۔ملتان سلطانز کی طرف سے 161 رنز کےٹارگٹ کے جواب میں لاہور قلندرز کی ٹیم صرف 76 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کی ۔سلطانز کے بیٹسمینوں میںعثمان خان نے 29 ، رائیلی روسو13 رنز، رضوان نے 33 رنز ،کیرون پولارڈ نے 57 رنز،ٹم ڈیوڈ نے 22 رنزبنائے.ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اووروں میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی طرف سے حارث رؤف نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ راشد خان اور زمان خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ٹارگٹ کے جواب میں لاہور قلندرز کے بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکے۔ لاہورقلندرزکے سیم بلنگز 19 رنز،حارث رؤف نے 15 اور ڈیوڈ ویسا نے 12 رنز کی اننگز کھیلی۔

ملتان سلطانز کی طرف سے شیڈلن کوٹریل نے بہترین بائولنگ کی اور3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اسامہ میر نے دو جبکہ انور علی، احسان اللّٰہ، عباس آفریدی اور کیرون پولارڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بہترین بیٹنگ اور بائولنگ پر کیرون پولارڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔