’’عمران خان سنبھالا نہیں جائے گا۔۔۔؟‘‘،،،شیخ رشید نے بڑی بات کردی

اسلام آباد(رم نیوز)شیخ رشید نے ٹویٹ کیا کہ عمران خان ریل میں ہویاجیل میں حکومت سےنہیں سنبھالاجائےگا۔انہوں نے مزید کہاکہ عدلیہ مریم نوازکےنشانےپرہےوہ نہیں جانتی کہ فائنل گول عدلیہ نےہی کرناہے،اس کےوالدکوعدلیہ لائےگی ۔ملک افواہوں کی زدمیں ہے۔دنیامیں ہمارامعاشی بحران سوالیہ نشان بن گیا ہےاورحکومت خواب خرگوش میں سوئی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کی بیل ابھی بھی منڈیر نہیں چڑھی نہ دنیامیں ان کی کوئی لابی ہےنہ بیرونی فنانسنگ کی یقین دہانی ہے۔ ان کوکوئی سنجیدہ نہیں لیتا۔انہوں نے کہاکہ پیڑول 5 روپے اور ڈیزل 13 ر وپے مزیدمہنگاکردیاہے۔کل دنیاکےتمام چینلز پرزمان پارک کی کشیدگی پہلی خبر تھی۔، عمران خان کے84مقدمات پردنیالعن طعن کررہی ہے۔