اور’’بجلی‘‘گرادی گئی۔۔۔فی یونٹ میں کتنے اضافے کی منظوری دی گئی؟

اسلام آباد(رم نیوز) نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 23 پیسے تک اضافے کی منطوری دے دی ہے۔نیپرا میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 23 پیسے تک اضافے کی منظوری دے دی۔نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔نوٹیفکیشن کے بعد اضافے کا بوجھ ملک کے تمام صارفین پڑے گا۔

نیپرا تھارٹی نے کہا وفاقی حکومت کی درخواست کی منظوری کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ۔قبل ازیں عوامی سماعت میں چیئرمین نیپرا نے بے بسی کا اظہارکرتے ہوئے کہا بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کرنے سے ہم قاصر ہیں ْ ہمارے پاس اختیارات ہی نہیں ہے ، ہم صرف سپریم کورٹ کے حکم کے تحت معاملات کررہے ہیں ،ہم صرف حکومت کے فیصلوں کی توثیق کرتے ہیں ۔