عمران خان کا آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ

لاہور(رم نیوز)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔ ا نہوں نے نو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ درخواست بھی دی گئی ہے کہ زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ تک سکیورٹی دی جائے۔استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کی تمام درخواستوں کی سماعت آج ہی کی جائے۔