قلندرزکی زلمی کو شکست ، فائنل میں جگہ بنالی

لاہور(رم نیوز)پی ایس ایل 8 کے دوسرے ایلیمینٹر میچ میں لاہور قلندرزنے پشاور زلمی کو4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ اہور قلندرز کیخلاف 20 اووروں میں171 رنز بنائے اوراس کے پانچ کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔

پشاور زلمی کی طرف سے محمد حارث 85 اور بابر اعظم 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ صائم ایوب 9، بھانوکا راجا 25 ، عامر جمال 1 رنز بناسکے ۔ ٹام کوہلر بغیر کوئی سکور بنائے آؤٹ ہوئے۔ لاہور قلندرز کی طرف سے راشد خان اورزمان خان نے 2،2 جبکہ شاہین آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور قلندرز نے ٹارگٹ 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ مرزا طاہر بیگ 54 ، فخر زمان 6، احسن حفیظ 15، عبداللہ شفیق 10، سیم بیلنگز28، سکندر رضا 23 رنز،ڈیوڈ ویزے 9 اور شاہین شاہ آفریدی 4 گیندوں پر 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پشاور زلمی کی طرف سے عظمت اللہ عمر زئی نے 2، وہاب ریاض، عامر جمال اور سلمان ارشاد نے ایک ایک کھلاڑی کوآئوٹ کیا۔