پی ایس ایل 8 کا فاتح کون ہوگا؟۔۔۔فیصلہ آج ہوگا

لاہور(رم نیوز)ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے فائنل میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا مقابلہ ہوگا۔فاتح ٹیم دوسری بار چیمپئن بنے گی۔ قلندرز اعزاز کا دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بن سکتی ہے۔ چیمپئن ٹیم کو ٹرافی کے علاوہ 12 کروڑ روپے کی انعامی رقم ملے گی ،رنرز اپ کو 4 کروڑ 80 لاکھ روپے ملیں گے۔