لاہور(رم نیوز) لاہور پولیس نے زمان پارک میں آپریشن کرتے ہوئے متعدد کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے۔ کرینوں کی مدد سے کیمپ اکھاڑنے کا کام شروع کر دیاگیا ہے۔ پولیس نے عمران خان کی اسلام آباد روانگی کے ساتھ ہی زمان پارک میں کارروائی شروع کر دی۔
رہائش گاہ کے ارد گرد پی ٹی آئی کارکنان کے کیمپ اکھاڑنے شروع کر دیئے ہیںاورکارکنان کوحراست میں لینا شروع کردیا ہے۔زمان پارک میں پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔ راستوں کی سخت ناکہ بندی کر کے رسائی بند کردی گئی ہے۔ٹھنڈی سڑک کی طرف بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔