ملیکہ بخاری کی اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی

اسلام آباد(رم نیوز)پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری کی اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پولیس اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی ہے۔ ملیکہ بخاری مسلسل پولیس اہلکار کے ساتھ بحث کر رہی ہیں اور اندر جانے کی کوشش میں ہیں ۔

اسلام آباد پولیس کا اہلکار کہتاہے کہ آپ اندر نہیں جا سکتیں ، جس پر ملیکہ بخاری کافی غصے میں آجاتی ہیں اور کہتی ہیںآپ عوام کے محافظ ہیں،اہلکار جواب دیتاہے کہ جی حفاظت ہی کر رہے ہیں۔ ملیکہ بخاری کہتی ہیں آپ انٹری بلاک کر رہے ہیں ۔

عمران خان کے وکلاءکو اندر نہیں جانے دے رہے میں سابق رکن اسمبلی ہوں اور وفاقی پارلیمنٹ کی سیکریٹری لاءاینڈ جسٹس ہوں ۔عمران خان کا قافلہ موٹروے پر اسلام آباد کیلئے رواں دواں ہیں، وہ آج توشہ خانہ کیس میںعدالت میں حاضری دیں گے ۔