لاہور(رم نیوز) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ٹویٹر پر خصوصی ویڈیو پیغام دیا کہ میں اس وقت اسلام آباد جارہا ہوں۔ بدقسمتی سے ایکسیڈنٹ ہوا اس کی وجہ سے تھوڑ الیٹ ہوں۔ان کامقصد مجھے عدالت پیش کرنا نہیں تھا بلکہ ان کا مقصدمجھے جیل میں ڈالنا تھا۔
انہوں نے کہاکیونکہ مجھے جیل میں ڈالنا لندن پلان کا حصہ ہے۔ یہ مجھے جیل میں ا س وجہ سے بھیجنا چاہتے ہیں تاکہ میں الیکشن میں حصہ نہ لے سکوں۔ ان کے عزائم کے باجود میں اسلام آباد اور عدالت کی جا رہا ہوں۔ میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں۔
میں قوم کوبتانا چاہتا ہوں کہ یہ بےنقاب ہوگئے ہیں کہ ان کی نیت کیا ہے۔ یہ واضح ہے کہ حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے۔ لاہور کا محاصرہ کسی مقدمے میں میری عدالت میں حاضری کو یقینی بنانا نہیں تھا، مقصد مجھے جیل بھیجنا تھا تاکہ میں انتخابی مہم کی قیادت نہ کر سکوں۔