زمان پارک میں پولیس کا آپریشن۔۔۔پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ

لاہور(رم نیوز) زمان پارک میں پولیس کے آپریشن کی وجہ سے پی ٹی آئی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کی کوشش ہے کہ آج ہی اس کیس کو لگایاجائے۔ ا س میں یہ نکتہ اٹھایاجائے گاکہ زمان پارک میں آپریشن ہورہا ہے اور کارکنان کو حراست میں لیاجارہا ہے۔یہ درخواست فواد چودھری کی طرف سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق دائر کریں گے۔