پولیس کا آپریشن۔۔زمان پارک میں داخل ہوگئی

لاہور(رم نیوز) پولیس زمان پارک میں داخل ہوگئی۔پولیس نے زمان پارک میں پی ٹی آئی کے کئی کارکنان کوگرفتار کرلیا ہے۔پولیس زمان پارک میں عمران خان کے گھر کا مین گیٹ کرین سے توڑکرداخل ہوئی۔عمران خان کی رہائش گاہ کا مرکزی گیٹ مکمل طور پر توڑ دیاگیا ہے۔

عمران خان کے گھر میں کارکنان اور اینٹی رائٹ فورس کا تصادم بھی ہوا۔واٹر کینن کے ذریعے عمران خان کے گھر میں پانی پھینکا جارہا ہے۔ کرینوں کی مدد سے زمان پارک میں کیمپ اکھاڑے گئے ۔ پولیس نے عمران خان کی اسلام آباد روانگی کے ساتھ ہی زمان پارک میں کارروائی شروع کی۔