اسلام آباد(رم نیوز)عدالتی وقت ختم ہوگیا ہے لیکن پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان تاحال پیش نہیں ہوسکے۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان عدالت میں پیش ہونے کیلئے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں لیکن انہیں راستے میں کئی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔عدالتی وقت ساڑھے تین بجے تک تھا۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کرنی ہے۔ کارکنان کی بڑی تعداد عمران خان سے اظہار یک جہتی کیلئے ان کے ساتھ موجود ہے۔پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی ہے۔عمران خان کا قافلہ جوڈیشل کمپلیکس کے قریب پہنچ گیا ہے۔