توشہ خانہ کیس۔۔۔عدالت نے اپنا عملہ گیٹ پر بھیجنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد(رم نیوز)توشہ خانہ کيس کی سماعت ایک بار پھر شروع ہوگئی۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کمرہ عدالت میں آ گئے۔ بابر اعوان نے عمران خان کی طرف سے گیٹ پر حاضری لگانے کی درخواست جمع کرائی۔ جس میں کہا گیاپولیس اندر نہیں آنے دے رہی۔ عدالت نے اپنا عملہ گیٹ پر بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے اپنا عملہ گیٹ پر بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہدایت کی گیٹ پر جاکر افسر سطح کے بندے سے بات کریں۔