اسلام آباد(رم نیوز)عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کوحاضری لگاکر واپس جانے کی اجازت دے دی۔عمران خان کو حاضری لگوا کر واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو گیٹ پر ہی حاضری لگا کر واپس جانے کی ہدایت کی ہے۔ عمران خان حاضری کیلئے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر موجود ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری اور کارکنان کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔ موجوہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے فاضل جج نے عمران خان کی گیٹ پر حاضری لگانے کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے نائب کو حکم دیا عمران خان کی گیٹ پر ہی حاضری لیں ۔
عدالت نے حکم دیا کہ جو حالات بن چکے ہیں سماعت ممکن نہیں ہو سکتی ، پتھراؤ ، شیلنگ کی ضرورت نہیں ہے۔ عدالت نے نائب کو حکم دیا کہ وہ گیٹ پر ہی دستخط لیں اور عمران خان کو واپس جانے کی ہدایت کریں ۔عدالت کاکہنا ہے کہ حاضری لگاکر مجمع کومنتشر کردیاجائے۔ہم جنگ نہیں چاہتے سکون چاہتے ہیں۔