اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس طلب

اسلام آباد(رم نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے آج حکومت کی اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس طلب کیا ہے۔ موجودہ سیاسی اور ملکی صورتحال پر وزیر اعظم شہباز شریف نے آج دو بجے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا ہے۔ اس اجلاس میں موجودہ صورتحال پر غور اور مستقبل کے لائحہ عمل پر اتحادی جماعتوں سے مشاورت ہوگی۔

اہم اجلاس کیلئے وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کو دعوت نامہ بھی بھجوا یاگیا ہے۔ واضح رہے عدالت کی طرف سے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد سے اسلام آباد اور لاہور میں صورتحال کافی کشیدہ ہے۔