’’پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے مطمئن‘‘۔۔۔امریکہ کا پاکستان کے جوہری پروگرام پر اعتماد کا اظہار

واشنگٹن(رم نیوز) سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک کوریلا کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے مطمئن ہے۔سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا تھا پاکستان کو اس وقت بجٹ، معاشی مسائل ، سیاسی کشیدگی کا سامنا ہے۔ دہشت گردی کا چیلنج بھی ہے۔

جنگ بندی کے خاتمے کے بعد پاکستان میں ٹی ٹی پی کے حملے بڑھ رہے ہیں۔ امریکہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے مطمئن ہے اور ہمیں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے حفاظتی طریقہ کارپر اعتماد ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ پاکستان اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے دیرینہ اور قریبی ملٹری تعلقات ہیں۔