’’پولیس ہمارےکارکنوں کو پکڑنےکیلئےبغیر وارنٹ گھروں پر چھاپےمار رہی ہے‘‘۔۔۔۔ عمران خان کاکارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

اسلام آباد(رم نیوز) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ اسلام آباد میں فسطائیت اپنے عروج پر ہے ۔جہاں پولیس ہمارے کارکنوں کو پکڑنےکیلئےبغیر وارنٹ گھروں پر چھاپےمار رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ جہاں کارکن گھروں میں موجود نہیں وہاں10برس تک کے بچوں کو اٹھایاجارہاہے۔ہمارےوہ تمام کارکن اور ان کےبچے فوراً رہا کئے جائیں جنہیں اغواء کیا جاچکاہے۔ ہم تمام کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔