مسلسل دوسری جیت۔۔۔لاہورقلندرز کے لئے انعامات ہی انعامات

لاہور(رم نیوز)لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے مسلسل دوسری بار پی ایس ایل ٹرافی جیتنے پرپوری ٹیم کے لئے انعامات کااعلان کیا۔ پی ایس ایل فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو ایک رن سے ہرایاتھا اور مسلسل دوسری بار ٹرافی جیتی تھی۔

اس خوشی میں لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا نے تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف سمیت ڈگ آؤٹ میں بیٹھے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اورانعامات کا اعلان کیا۔ثمین رانا نے شاہین آفریدی کے لیے میچ میں بہترین پرفارمنس پر قلندرز سٹی میں ایک کنال پلاٹ اور پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کپتانی کے لیے بنگلے کا اعلان کیا۔ ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے لیے بھی قلندرز سٹی میں پلاٹ کا اعلان کیا گیا۔