نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کانظرثانی شیڈول جاری۔۔۔پہلے میچز اب کہاں ہوں گے؟

لاہور(رم نیوز)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل کر دیا گیاہے۔پی سی بی کاکہنا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے بورڈز نےبھی تبدیلی پر اتفاق کیاہے۔ ذرائع کے مطابق شیڈول میں تبدیلی پنجاب میں صوبائی انتخابات کی وجہ سے کی گئی ہے۔دورے میں 5 ٹی ٹوینٹی اور 5 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اب پہلے لاہور آئے گی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 14 سے 17 اپریل تک لاہور میں 3 ٹی ٹوینٹی میچزہوں گے اور سیریز کے 2 ٹی ٹوینٹی اور ایک ون ڈے میچ 20 سے 26 اپریل کو راولپنڈی جبکہ 30 سے سات اپریل تک 4 ون ڈے میچز کراچی میں ہوں گے۔

واضح رہے پہلے شیڈول کے مطابق سیریز کا آغاز کراچی سے ہونا تھا اور پھر لاہور اور اختتام راولپنڈی میں ہونا تھا۔پی سی بی کا کہنا ہے ون ڈے میچز سے پاکستان ٹیم کو ایشیاء کپ اور ورلڈ کپ کی تیاریوں کا موقع ملے گا اور ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے ٹیم کو ری بلڈ کرنے کے عمل کو معاونت بھی ملے گی۔